ذرائع:
حیدرآباد شہر میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے شہر جیڈی میٹلہ میں 220 کلوگرام ایفڈرین ضبط کیا ، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت
تقریباً 72 کروڑ روپے تخمینہ لگائی گئی ہے، جبکہ ملکی سطح پر اس کی قیمت تقریباً 10 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ منشیات شہر کی ایک کیمیکل فیکٹری میں تیار کی گئی تھی۔ پولیس نے اس کیس میں چار ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے، جب کہ ایک ملزم فرار ہے۔