حیدرآباد،30 اگسٹ (ذرائع) جگت گیری گٹہ پولیس نے ہفتہ کے روز پانچ افراد کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر موٹر سائیکل چوری کے معاملات میں ملوث تھے اور ان کے پاس سے 42 لاکھ روپے کی 22 بائک برآمد کی گئیں۔گرفتار شدگان کی شناخت گولاپلی
سریدھر، مڈے ویرا کوشک گوڑ، کٹا مانی کانتا، گتھولا سرینواس اور شیخ ناگور ولی کے طور پر کی گئی ہے۔
موٹر سائیکل کے مالک غفور کی شکایت پر، پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور سریدھر کو پکڑا، جس نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے گاڑی چوری کرنے کا اعتراف کیا۔