حیدرآباد،22 جولائی(ذرائع) سکندرآباد کے ایک 34 سالہ رہائشی کو سائبر فراڈ میں 1.72 لاکھ روپئے کا نقصان ہوا، ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی سرکاری ایپ کے طور پر جعلی موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد شخص کو نقصان اٹھانا پڑا۔
شکایت کنندہ کے مطابق اسے ایک واٹس ایپ میسج موصول
ہوا جس میں ایک جعلی فائل تھی۔ اسے ایک حقیقی ایپ مانتے ہوئے،شخض نے اسے ڈاؤن لوڈ کیا، جس کے نتیجے میں ان کے ڈیٹاچوری کرلیا گیا۔اس کے فوراً بعد، انہیں اپنے بینک اکاؤنٹ سے غیر مجاز رقم نکالنے کے انتباہات موصول ہونے لگے۔ حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کررہی ہے۔