حیدر آباد 27 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے باغ عنبرپیٹ علاقے میں انٹرمیڈیٹ کے ایک طالب علم کی دل کا دورہ پڑنے سے موت کے واقعہ نے تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ شہر کے رام نگر علاقے سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ سائی باغ عنبرپیٹ کے ایک کارپوریٹ کالج میں انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر کی تعلیم حاصل کر رہے
تھے۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کی صبح کالج میں امتحان لکھتے وقت سائی کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ اساتذہ نے فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ طالب علم کی پہلے ہی موت واقع ہو چکی تھی۔ اس افسوسناک واقعہ پر کالج اور اطراف کے علاقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔