حیدرآباد 26 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون نے باڈی بلڈنگ میں استعمال ہونے والے اسٹیرائیڈ انجکشن کی غیر قانونی خرید و فروخت کے الزام میں 25 سالہ محمد فیصل خان کو گرفتار کر لیا، یہ گرفتاری عطاپور کے ایشیئن تھیٹر کے قریب عمل میں آئی، پولیس نے ملزم
کے قبضے سے 133 انجکشن، 100 ڈسپوزیبل سرنجیں اور ایک موبائل فون برآمد کیا، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1.60 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، پولیس کے مطابق ملزم یہ اسٹیرائیڈز سورت سے حاصل کر کے بغیر کسی لائسنس اور ڈاکٹر کے نسخے کے فروخت کر رہا تھا، جس سے عوامی صحت کو سنگین خطرہ لاحق ہو رہا تھا۔