حیدرآباد 13 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد شہر کے مضافاتی علاقے بڈویل میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ بودویل میں قائم ایک پلاسٹک ری سائیکلنگ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دور دور تک گھنا دھواں پھیل
گیا، جس سے حادثے کی شدت زیادہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے البتہ لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہونے کی اطلاع ہے