ذرائع:
حیدرآباد میں کمشنر ٹاسک فورس کے شمس آباد زون اور بالاپور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی نوٹ چھاپنے اور انہیں بازار میں چلانے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمین کی شناخت راماوَت رامو، راماوَت موتی لال اور راماوَت گاندھی کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمین کے قبضے سے تقریباً 2 لاکھ 91 ہزار روپے مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد کی ہے۔اس کے علاوہ جعلی نوٹ تیار کرنے میں استعمال ہونے والا پرنٹر، اسکینر، لیمینیٹر اور دیگر سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اس معاملے میں ایک اور ملزم، سدھیر جون چیلا عرف وامشی، فرار ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔