ذرائع:
حیدرآباد کے پرانے شہر میں اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ برقی کے اسسٹنٹ انجینئر راکیش کو مبینہ طور پر 1 لاکھ 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ وہ سَنتوش نگر سب اسٹیشن کے تحت مادنا
پیٹ سیکشن میں تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی میں خدمات انجام دے رہا تھا۔اطلاعات کے مطابق، راکیش نے چھ نئے برقی میٹروں کی منظوری کے لئے 1 لاکھ 20 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے جال بچھا کر اسے رشوت کی رقم لیتے ہوئے پکڑ لیا۔