حیدرآباد،٧ مئی (ذرائع) حیدرآباد پرانے شہر کے علاقے حافظ بابا نگر، چندرائن گٹہ میں حائیڈرا کی جانب سے جاری انہدامی کارروائی کی گئی جس کے خلاف شدید احتجاج دیکھنے کو ملا۔
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین
کے کارپوریٹرز سڑکوں پر اُتر آئے اور حائیڈرا کے کمشنر اے وی رنگناتھ کے خلاف "حائیڈرا کمشنر مردہ باد" کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ کمشنر رنگناتھ عوام پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور ان پر "بلیک میلر" ہونے کا الزام عائد کیا۔