the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا بنگلہ دیش کو ت٢٠ ورلڈ کپ سے باہر کرنا ٹھیک ہے

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
حیدرآباد 31 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) کوٹھی بینک اسٹریٹ میں فائرنگ کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا  کے ہیڈ آفس کے قریب ہفتہ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے 6 لاکھ روپے نقد رقم لوٹ لی۔اطلاعات کے مطابق صبح تقریباً 7 بجے رشید نامی شخص اے ٹی ایم میں رقم جمع کرانے کے لیے آیا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے اس کا پیچھا کیا اور اس پر فائرنگ کر دی۔ ملزمان فائرنگ کے بعد 6



لاکھ روپے نقد رقم لے کر فرار ہو گئے۔واقعے میں رشید کے پیر میں گولی لگی، جس کے بعد اسے فوری طور پر عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی سلطان بازار پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ اور لوٹ مار کی واردات دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انجام دی۔ زخمی شخص رشید کی شناخت نامپلی سے تعلق رکھنے والے ایک کپڑے کے تاجر کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس واقعے کی تفتیش میں مصروف ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.