: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد18نومبر(یواین آئی)حیدرآباد شہر کے نواحی علاقہ میں سوررام تالاب کے قریب ایک بڑا حادثہ ٹل گیاکیونکہ بجلی کا سامان لے جانے والی کنٹینر لاری کاسامان، بازو سے گزرنے والی کار پر گر پڑا تاہم کار میں موجود جوڑے کو معمولی چوٹیں
آئیں جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ کل رات بجلی کے آلات سے لدا ایک کنٹینر ڈنڈیگل پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع سوررام تالاب کی طرف تیزی سے جا رہا تھا۔
اس دوران کنٹینر میں موجود سامان پھسل کر بازو سے جانے والی کار پر جا گرا۔