: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،8 جولائی (ذرائع) حیدرآباد کی سٹی سول کورٹ میں بم کی دھمکی نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ حکام نے ججوں، وکلاء، عملے اور ملاقاتیوں کو فوری طور پر وہاں سے نکالا۔منگل کے روز ایک نامعلوم کال کرنے والے نے دعویٰ کیا کہ حیدرآباد کی عدالت کے احاطے میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا ۔حکام نے تمام عدالتی
کارروائیوں کو روک دیا کیونکہ بم کی دھمکی کے بعد حیدرآباد سٹی سول کورٹ کمپلیکس میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ حیدرآباد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈٹیکشن اسکواڈ عدالت کے احاطے میں تلاشی لی۔ تلاشی میں کوئی دھماکہ خیز ڈیوائس نہیں ملا۔دوسری جانب تفتیش کار دھمکی آمیز کال کے ذرائع کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔