: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
آندھرا پردیش کے ایلورو ضلع میں پیر کی رات ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس الٹنے سے دو مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دس دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ لنگاپالیم منڈل کے جوبلی نگر کے قریب اس وقت پیش آیا جب "بھارتی ٹراویلس" کی بس ایلورو سے
چنتلاپُوڈی کے راستے حیدرآباد آرہی تھی۔ حادثے کے وقت بس میں تقریباً 20 مسافر سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔