حیدرآباد 29 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے میرچوک پولیس اسٹیشن حدود کے سلطان پورہ علاقے میں واقع ایک فلیٹ میں دو بزرگ افراد، محمد شکیل اور ان کی بہن سرور بیگم، مردہ پائے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں گزشتہ 40 برسوں سے اسی فلیٹ میں مقیم تھے اور غیر شادی شدہ تھے۔ معذور سرور بیگم کی دیکھ بھال ان کے بھائی
محمد شکیل کیا کرتے تھے۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔ پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ یہ واقعہ طبعی موت ہے یا خودکشی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی مکمل تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔ میرچوک پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔