the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ


حیدرآباد میں فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹاسک فورس پولیس نے کاٹے دھن میں کارروائی کرتے ہوئے ایس کے آر فوڈ پروڈکٹس کے مالک حسن علی روپانی کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق یونٹ میں انتہائی غیر صحت مند حالات میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ تیار کیا جا رہا تھا، جس میں کم معیار کے خام مال، لہسن کے چھلکے، اور کیمیکل جیسے ایسیٹک ایسڈ و زانتھن گم کا استعمال کیا



جا رہا تھا۔ تیار شدہ پیسٹ کھلے ٹبوں میں رکھا جاتا تھا جو دھول اور مکھیوں سے آلودہ ہو رہا تھا۔دھاوے  کے دوران 4,032 کلوگرام ملاوٹ شدہ پیسٹ، 6,210 کلوگرام کم معیار کا ادرک و لہسن اور مشینری سمیت کیمیکل ضبط کیے گئے۔ ضبط شدہ سامان کی مالیت تقریباً 22 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔یہ پیسٹ شہر بھر کے کرانہ اسٹورز اور کیٹرنگ سروسز کو سپلائی کی جا رہی تھیں، جس سے عوامی صحت کو شدید خطرہ لاحق تھا۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.