: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد کے پدما راؤ نگر میں قتل کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ مشیرآباد کے زمستان پور سے تعلق رکھنے والا 42 سالہ علیم، جو اے سی مکینک تھا، جمعرات شام کے وی کے وائنز کے قریب سید الیاس (33) اور جہانگیر کے ساتھ شراب نوشی کے بعد مالی تنازع پر جھگڑے میں الجھ
گیا۔جھگڑا شدت اختیار کرنے پر دونوں ملزمین نے علیم پر چاقو سے حملہ کردیا، جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق قرض کی عدم ادائیگی اس واردات کی اصل وجہ بنی۔ سید الیاس کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ جہانگیر مفرور ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔