حیدرآباد،٣ جولائی (ذرائع) حیدرآباد کے صنعت نگرکے علاقے راجاراجیشوری نگر علاقہ میں جمعرات کی صبح ستیہ نارائن نامی شخص کے مکان میں اچانک ریفریجریٹر(فریج) پھٹ پڑا جسکے بعد آگ بھڑ ک اٹھی۔
چند ہی
منٹوں میں آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا جھلسنے کی اطلاع نہیں ہے۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا لیا۔ معلوم ہوا کہ واقعہ کے وقت گھر میں کوئی بھی نہیں تھا۔