ذرائع:
حیدرآباد کے پرانے شہر کے مایلاردیو پلی ڈویژن کے شاستری پورم علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 8 سالہ لڑکا سڑک پر چلتے ہوئے تیز رفتار لاری کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ جاں بحق بچے کی شناخت سید ریان الدین کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا گیا کہ ریان اپنے دوستوں کے ساتھ سڑک پر جا رہا تھا کہ اچانک ایک بےقابو لاری نے اسے روند
ڈالا۔ عینی شاہدین کے مطابق، لاری ڈرائیور یو ٹرن لیتے وقت لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا۔ لاری کے ٹائروں کے نیچے آ کر ریان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ واقعہ کے فوراً بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ بچے کے ساتھی خوفزدہ ہو کر وہاں سے بھاگ گئے۔اطلاع ملتے ہی مایلاردیو پلی پولیس موقع پر پہنچی، نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے