the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا بنگلہ دیش کو ت٢٠ ورلڈ کپ سے باہر کرنا ٹھیک ہے

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
حیدرآباد 25 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے نَامپلی میں ایک فرنیچر شاپ میں ہفتہ کو پیش آنے والی ہولناک آتش زدگی میں عمارت کے اندر پھنسے چھ افراد میں سے پانچ جاں بحق ہوگئے۔ 22 گھنٹوں سے زائد جاری ریسکیو آپریشن کے بعد اتوار کی صبح پانچ نعشیں برآمد کی گئیں، جنہیں عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔مہلوکین میں اکھیل (7)، پرنیت (11)، حبیب (35)، امتیاز (32) اور واچ مین بے بی (43) شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بے بی اور اس کے دو بچوں کو بچانے کی کوشش میں



امتیاز اور حبیب بھی آگ کی لپیٹ میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایک اور شخص کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام مہلوکین عمارت کے سیلر میں پھنس گئے تھے۔واقعے کے بعد چار منزلہ عمارت کی مضبوطی پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ جے این ٹی یو کی انجینئرنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر معائنہ شروع کردیا ہے اور رپورٹ کی بنیاد پر آئندہ کارروائی کی جائے گی۔ ادھر ہائیڈرا، پولیس اور فائر بریگیڈ سمیت 9 محکموں نے مشترکہ طور پر ریسکیو اور امدادی کارروائیاں انجام دیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.