: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: شادی کے لیے نوجوان کی ہراسانی برداشت نہ کرتے ہوئے پریشان لڑکی نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ حیدرآباد گرین فارماسٹی پولیس اسٹیشن کے حدود میں رونما ہوا۔ پولیس کے مطابق رنگاریڈی ضلع کے یاچارام منڈل کے میڈی پلی کا رہنے والا مہیش اسی گاؤں کی انٹر کی طالبہ پوجا (17) سالہ سے محبت کرتا تھا۔ لڑکی کے گھر والوں نے ان کے رشتہ کو قبول نہیں کیا جس پر نوجوان کافی مایوس تھا اور اس نے ایک ماہ قبل جراثیم کش دوا پی کر خودکشی کی کوشش
بھی کی تھی۔ ماں باپ کے اعتراض پر لڑکی نے نوجوان سے دوری اختیار کی تھی جبکہ مہیش اکثر پوجا کو فون کرتا تھا اور اسے شادی کرنے کیلئے دباو ڈالتا بصورت دیگر مرجانے کی دھمکی دیا کرتا تھا۔ اس دوران لڑکی کے گھر والے اس کیلئے رشتہ تلاش کررہے تھے۔ اس بات کا علم ہونے پر مہیش نے لڑکی پر مزید دباؤ ڈالا اور فون کرکے اسے شادی کرنے کیلئے اصرار کررہا تھا۔ اسی دباو کے نتیجہ میں پریشان لڑکی نے کل اپنے گھر میں پھانسی لے لی۔ پولیس نے اس معاملہ میں مہیش کے خلاف کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔