: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ شنکر پلی ریلوے اسٹیشن کے قریب اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب حیدرآباد سے بیلگاوی جانے والی خصوصی ٹرین کے ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ بریک جام ہونے کے باعث اٹھنے والے شعلوں اور دھویں سے مسافروں میں خوف و ہراس مچ گیا اور ٹرین میں
افراتفری کی کیفیت پیدا ہو گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسٹیشن ماسٹر نے فوری طور پر لوکو پائلٹ کو خبردار کیا۔ لوکو پائلٹس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائر سلنڈر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا، جس کے نتیجے میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ آگ بجھنے کے بعد ریلوے عملے نے بوگی کا معائنہ کیا، جبکہ محفوظ رہنے پر مسافروں نے اطمینان کی سانس لی۔