حیدرآباد کے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر وی نرسمہلو رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ منگل کی شام ایک متاثرہ شخص سے 50 ہزار روپے وصول کرتے وقت اے سی بی حکام نے انہیں گرفتار کر لیا۔اطلاعات کے مطابق ایک مقدمے میں پولیس اسٹیشن کی ضمانت دینے اور آئندہ ہراسانی نہ کرنے کے عوض
سب انسپکٹر نے ایک شخص سے ایک لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ متاثرہ شخص نے حیدرآباد سٹی رینج-1 اے سی بی سے رجوع کیا، جس کے بعد منصوبہ بندی کے تحت منگل کی شام پہلی قسط کے طور پر 50 ہزار روپے وصول کرتے وقت سب انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ اے سی بی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم اپنے قبضے میں لے لی اور ملزم کو نامپلی عدالت میں پیش کیا۔