ذرائع:
حیدرآباد کے پرانے شہر شاہ علی بنڈہ علاقے میں آج ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔ کالاپتھر کے کنگ دربار ہوٹل کے قریب سڑک پر ایک بیاگ پڑا دیکھ کر مقامی افراد کو شبہ ہوا۔ اطلاع ملنے پر بیگ کھولا گیا تو اندر سے بھاری مقدار میں سونا اور قیمتی ملبوسات برآمد ہوئے۔پولیس کے مطابق یہ بیاگ ایک خاتون کا ہے جو آٹو میں سفر کے
دوران نیچے گر گیا تھا۔ بیاگ میں موجود زیورات اور کپڑوں کی مالیت اندازاً دس لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ مقامی عوام نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔شاہ علی بنڈہ پولیس نے بیاگ کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی مکمل کی اور بعد میں اسے اصل مالک یعنی متاثرہ خاتون کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے اس واقعہ کو شالی بندہ پولیس اسٹیشن حدود میں درج کر لیا ہے۔