: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کپڑے دھونے کے دوران ایک معمر خاتون اور ان کی نواسی تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں، جب کہ دوسری نواسی معجزاتی طور پر بچ گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ منگل کے روز رنگاریڈی ضلع کے نارسنگی پولیس اسٹیشن کی حدود میں بنڈلا گوڑہ جاگیر کے پیرم چروو تالاب میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق پیرم چروو علاقے کی رہنے والی یوسف بی اپنی دو نواسیوں کے ساتھ تالاب پر کپڑے دھونے گئی تھیں۔ کپڑے دھوتے دوران
اچانک ان کا پیر پھسل گیا اور وہ تالاب میں جاگریں۔ نانی کو بچانے کے لیے دونوں نواسیاں بھی فوراً پانی میں کود پڑیں۔ اس دوران یوسف بی اور 14 سالہ نواسی صبیحہ بی ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ دوسری نواسی نے نزدیکی درخت کی ایک ٹہنی پکڑ کر اپنی جان بچالی۔ اطلاع ملنے پر نارسنگی پولیس اور مقامی افراد موقع پر پہنچے، دونوں نعشوں کو پانی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس دلخراش واقعہ سے علاقے میں گہرے رنج و غم کی فضا چھا گئی ہے۔