the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا ہندوستان میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے خلاف سخت قوانین بنائے جانے چاہئیں؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

حیدرآباد کے علاقہ اعظم پورہ میں خاتون سیلز وومن طاہرہ بانو کے قتل کا معمہ چادر گھاٹ پولیس نے حل کرلیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں 35 سالہ محمد ابراہیم کو گرفتار کرلیا، جو اسی کپڑوں کی دکان میں سابق ملازم رہ چکا ہے۔ پولیس کے مطابق 9 اکتوبر 2026 کی رات تقریباً ساڑھے 9 بجے اعظم پورہ میں واقع منہا لکژریئس ویمنس اسٹور میں 34 سالہ طاہرہ بانو پر تیز دھار چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ انہیں علاج کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں رات تقریباً



ساڑھے 10 بجے ان کی موت ہوگئی۔ متوفیہ کے شوہر محمد خواجہ معین الدین کی شکایت پر چادر گھاٹ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں۔ پولیس کی تحقیقات کے مطابق، ملزم اور متوفیہ کے درمیان مبینہ طور پر کئی سال سے تعلقات تھے۔ تاہم، گزشتہ چھ ماہ سے طاہرہ بانو نے ملزم سے دوری اختیار کرلی تھی اور اس کی باتوں کا جواب دینا بند کردیا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اسی رنجش کے باعث ملزم نے مبینہ طور پر اس واردات کو انجام دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور قانونی کارروائی کے تحت اسے عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.