ذرائع:
حیدرآباد کے پی وی این آر فلائی اوور پر سڑک حادثہ پیش آیا، جس کے باعث کچھ دیر کے لیے شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق ایک کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے نصب لائٹ کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم
کار کو شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کے بعد فلائی اوور پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، متاثرہ گاڑی کو ہٹا کر ٹریفک کو کنٹرول کیا اور صورتحال پر قابو پایا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دورانِ سفر احتیاط کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔