the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
حیدرآباد 4 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) شہر کے علاقہ ملا پور میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اس کا قتل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریاست اڈیشہ سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ نارائن بہرا پیشہ سے پلمبر بتایا گیا ہے۔ وہ گزشتہ ایک سال سے ملا پور میرپیٹ شانتی نگر میں اپنی بیوی 27 سالہ بندھیتا بہرا اور 6 سالہ بیٹی کے ساتھ مقیم تھا۔ اس دوران خاتون کے ناجائز تعلقات 25 سالہ ودیا ساگر متوطن بہار سے قائم ہوگئے۔نارائن اکثر شراب



نوشی کرتا تھا۔نئے سال کے موقع پر وہ شراب پی کر رات تقریباً 8 بجے گھر آیا جس کے بعد شوہر بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا اور برہم بیوی نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کے سر پر کسی آہنی سلاخ سے وار کیا جس پر وہ بے ہوش ہو گیا اور کچھ دیر بعد اس کی موت ہوگئی۔پلمبر نارائن کی موت کی اطلاع ملتے ہی جمعہ کی صبح پڑوسی اس کے گھر پہنچ گئے اور پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی گئی۔ ناچارم پولیس نے جب تفتیش کی تو مقتول کی بیوی نے اقبال جرم کرلیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے بیوی اور اس کے عاشق کو حراست میں لے لیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.