تلنگانہ 7 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے ظہیرآباد میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو عاشق کے ساتھ فرار ہونے پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے قتل کر دیا۔پولیس کے
مطابق خاتون کویتا کو جڑچرلہ سے واپس لاتے وقت سداشیوپیٹ کے قریب شوہر سدھارریڈی نے حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو کر راستے میں ہی دم توڑ گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔