26 نومبر 2025 (اعتماد نیوز ) تلنگانہ کے میدک ضلع ویلدرتی میں بیوی کے گھر نہ آنے اور سسرالیوں کی مبینہ ہراسانی سے ذہنی تناؤ کا شکار 32 سالہ ہری پرساد نے خودکشی کرلی۔ متوفی کا تعلق حیدرآباد کے جگدگیرگٹہ سے تھا اور اس کی شادی 2022 میں پوجا نامی خاتون سے ہوئی تھی۔ جوڑے کی دو سالہ بیٹی بھی ہے۔شادی کے بعد سے ہی پوجا
اور اس کے والدین ہری پرساد پر الگ گھر لے کر علیحدہ رہنے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔ یکم نومبر کو بزرگوں کی پنچایت میں بھی اس کی بے عزتی کی گئی۔ اسی ذہنی پریشانی کے باعث ہری پرساد نے 18 نومبر کو کیڑے مار دوا پی لی اور علاج کے دوران دم توڑ دیا۔پولیس نے بیوی پوجا اور اس کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔