حیدرآباد، 5 مئی (ذرائع) مغربی بنگال کے نادیہ گاؤں سے ایک چونکا دینے والے واقعے سامنے آیا ہے، 2 مئی کی صبح ایک شخص نے اپنی بیوی کی ناک کاٹ دی۔
حملہ صبح 3 بجے کے قریب ہوا، شوہر باپن شیخ نے اپنی بیوی مدھو خاتون کی ناک کاٹ دی جس سے شدید خون بہنے لگا۔واقعے کے فوراً بعد مدھو
قریبی پولیس اسٹیشن گئی اور حملے کی اطلاع دی۔مدھو نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر کہتا تھا کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں تمہاری ناک کاٹ کر کھا لوں گا۔مدھو نے شروع میں سوچا کہ وہ مذاق کر رہا ہے، لیکن اس نے وہی کیا جو اس نے کہا تھا۔اس وحشیانہ حرکت سے مقامی لوگ حیران رہ گئے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔