حیدرآباد، 14 جولائی(ذرائع) حیدرآباد کے علاقے نامپلی مارکیٹ میں ایک خالی مکان سے ایک انسانی ڈھانچہ( کنکال)کے ملنے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔پیر کے روز، گھر سے آنے والی بدبو آنے پر مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا۔پولیس کی ایک ٹیم نے گھر کے دروازے کا تالا توڑا تو وہاں سے ایک انسانی کنکال برآمد ہوا۔ اس کے بعد سینئر افسران واقعہ کی
تفصیلات جاننے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔
مقامی لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ مکان مالک بیرون ملک مقیم ہے اور احاطے کو پانچ سال سے زائد عرصہ سے تالا لگا ہوا ہے۔ پولیس ابھی تک اس بات کی شناخت نہیں کر پائی ہے کہ یہ انسانی کنکال مرد کا ہے یا عورت کا۔ CLUES ٹیم نے دورہ کیا اور نمونے اکٹھے کئے۔پولیس نے کنکال مردہ خانے منتقل کر دیا جہاں ماہرین اس کا معائنہ کریں گے۔