: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سنگاریڈی کے محبوب نگر چروو کے قریب پیر 3 نومبر کو 32 سالہ تلنگانہ پولیس کانسٹیبل نے اپنی سروس پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ متوفی کانسٹیبل کی شناخت سندیپ کے طور پر ہوئی ہے جو II ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں آرمڈ ریزرو کانسٹیبل کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ سندیپ نے آن لائن گیمز میں بھاری رقم گنوا دی تھی، جس
کے بعد وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا اور اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔ سندیپ کلہر ٹاؤن کا رہنے والا تھا اور اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ مقیم تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب صرف چند دن قبل ورنگل ضلع کے چنّراو پیٹ میں اسپیشل برانچ کے 50 سالہ سب انسپکٹر محمد آصف نے بیٹی کی شادی کے اخراجات پورے نہ کر پانے کے باعث زہر پی کر خودکشی کر لی تھی۔ وہ یکم نومبر کو انتقال کر گئے تھے۔