: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
یاترا دیکھنے والے ایک نوجوان کی موت، 3 بچوں سمیت 38 زخمی
احمدآباد، 20 جون (ذرائع) احمد آباد کے دریا پور کڈیاناکا روڈ پر منگل کو ایک عمارت کی دوسری منزل کی بالکونی کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ رتھ یاترا پر آنے والا ایک شخص اس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ 3 بچوں سمیت
38 افراد زخمی ہیں جنہیں سول ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ رتھ یاترا احمد آباد کے جمال پور میں واقع جگن ناتھ مندر سے صبح 7.40 بجے شروع ہوئی۔ تینوں رتھ شام 5 بجے دریا پور پہنچے۔ یہاں انہیں ایک مندر کے قریب تقریباً 15 منٹ تک روکا گیا۔ جب وہ کڈیاناکا علاقے میں پہنچے تو یہ حادثہ ہوا۔