: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
آندھرا پردیش (16 اپریل 2026) آندھرا پردیش میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں بولیرو گاڑی اور لاری کے درمیان شدید ٹکر کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 12 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔یہ افسوسناک واقعہ کرنول ضلع کے منترالیم منڈل کے چِلکڈونا علاقے کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایمنگنور کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔اطلاعات کے
مطابق مرنے والے افراد کا تعلق کرناٹک کے چک منگلور سے ہے، جو منترالیم میں درشن کے لیے آ رہے تھے کہ راستے میں یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔حادثے کو دیکھتے ہی مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہاسپٹل منتقل کر دیا اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق مرنے والوں ال میں 5 خواتین اور ایک کمسن بچی بھی شامل ہیں۔