حیدر آباد 10 مئی (یو این آئی) حیدر آباد کے مضافاتی علاقہ عبد اللہ پور میٹ کے پدا عنبر پیٹ میں ہفتہ کی صبح ایک دلخراش سڑک حادثہ میں تین افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہو
گئے۔
یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹاٹا کرو کار سڑک کے کنارے شہری بولیر و گاڑی سے ٹکراگئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں فوری طور پر آگ بھڑک اٹھی۔