تلنگانہ 10 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) رنگاریڈی ضلع میں دادو نگر کے قریب میر پیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک خوفناک کار حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ مسافر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، جس کے سبب ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔
کار سڑک کے بیچوں بیچ بنے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے گاڑی الٹ گئی۔ کار میں سوار پانچوں افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میر پیٹ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔