ذرائع:
اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں غیرت کے نام پر قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اُمری سبزی پور گاؤں میں لڑکی کاجل کو اس کے مسلم دوست ارمان کے ساتھ دیکھ کر اہلِ
خانہ نے دونوں کو قتل کر دیا اور لاشیں ندی کنارے مندر کے پیچھے دفنا دیں۔ تین دن بعد پولیس نے لاشیں برآمد کر لیں جبکہ کاجل کے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے اور پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔