ذرائع:
تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے میٹ پلی میں پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کا پردہ فاش کر دیا۔ ایک مقامی تاجر کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا، جن میں سے خاتون سمیت تین کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا، جبکہ تین ملزمین تاحال مفرور ہیں۔پولیس کے مطابق ایک
خاتون نے فون کے ذریعے تاجر سے دوستی بڑھائی اور بعدازاں اسے قصبہ کے مضافات میں کرائے کے کمرے میں بلایا۔ اسی دوران گینگ کے ارکان نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کر اگلے دن 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور رقم نہ دینے پر تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ تاجر نے ہمت دکھاتے ہوئے پولیس سے رجوع کیا، جس کے بعد کارروائی عمل میں آئی۔ پولیس نے چار موبائل فون ضبط کئے ہیں۔