ہماچل پردیش، 24 جولائی (ذرائع) ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے سرکاگھاٹ علاقے میں جمعرات کو ہماچل ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں چار خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ بس میں کل 29 افراد سوار تھے۔ ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت 21 مسافر زخمی ہیں۔ حادثہ صبح تقریباً 9:45 بجے پیش
آیا۔ بس سرکاگھاٹ سے درگا پور کے راستے جمنی جا رہی تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق سرکاگھاٹ کے مسیران کے قریب ترنگلا میں ایک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے وقت ڈرائیور نے جیسے ہی بس ہلکی سے باہر نکالی تو سڑک کا پلیٹ فارم گرگیا- بس تین بار الٹ کر قریب 60 میٹر نیچے کھیتوں میں جاگری- بس کو بری طرح نقصان پہنچا۔