the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
حیدرآباد 10 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) ایک دلخراش واقعہ میں 27 سالہ خاتون سشمتا (سشما) نے مبینہ طور پر اپنے 10 ماہ کے بیٹے کو زہر دے کر قتل کیا اور پھر خود پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ یہ سانحہ جمعرات کی رات دیر گئے حیدرآباد کے میرپیٹ علاقہ کے ہستیناپورم میں پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سشمتا نے چار سال قبل یشونتھ ریڈی نامی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے شادی کی تھی۔ دونوں کا ایک 10 ماہ کا بیٹا یشونتھ نندا ریڈی تھا۔ اس‌جوڑے کے گھر سشمتا کی ماں للیتا آئی ہوئی  تھی۔گزشتہ چند دنوں سے جوڑے کے درمیان شدید اختلافات چل رہے تھے۔آج خاتون نے شوہر کے دفتر جانے کے بعد پہلے اپنے بیٹے کو زہر دیا جس سے بچہ فوراً ہی ہلاک ہوگیا اس کے بعد سشمتا نے کمرے میں پنکھے سے رسی لٹک کر خودکشی



کر لی۔بیٹی اور نواسہ کی موت پر سشمتا کی ماں للیتا نے صدمہ کی حالت میں خود بھی زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ بچ گئیں اور اسے فوری طور پر خانگی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔شوہر یشونتھ ریڈی ڈیوٹی سے جب رات ساڑھے نو بجے گھر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ بیڈ روم کا دروازہ اندر سے بند ہے۔ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا تو بیوی اور بیٹے کو مردہ حالت میں پڑا دیکھا جبکے اس کے ساس بے ہوش پڑی ہوئی تھی۔میرپیٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ واقعہ گھریلو تنازعات اور ازدواجی مسائل کی وجہ سے پیش آیا۔ تفتیش کے دوران مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے-
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.