اتر پردیش 18 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) اتر پردیش کے ضلع شاملی میں برقعہ پہننے کے تنازعہ پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ملزم فاروق نے اپنی بیوی طاہرہ اور دو کمسن بیٹیوں افرین و شرین کو قتل کر کے لاشیں گھر کے صحن میں سیپٹک ٹینک میں دفن کر دیں۔ پولیس کے مطابق طاہرہ اور افرین کو گولی مار کر جبکہ
شرین کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ تینوں گزشتہ دس دنوں سے لاپتہ تھیں۔ تفتیش کے دوران ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا، جس کے بعد پولیس نے لاشیں برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیں۔ واقعہ شاملی ضلع کے گڑھی دولت گاؤں میں کاندھلا پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔