the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا بنگلہ دیش کو ت٢٠ ورلڈ کپ سے باہر کرنا ٹھیک ہے

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
حیدرآباد 31 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد ۔ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ جس میں ایک ہی خاندان نے اجتماعی خودکشی کی آج صبح حیدرآباد کے مضافات میں واقع ضلع میڑچل میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اور اوپل کے علاقے میں واقع ہریتا ہرم کالونی کے سریندر ریڈی، وجے، اور چیتنا ریڈی نے چرلہ پلی اور گھٹکیسر ریلوے ٹریک پر ایک نامعلوم ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔مقامی لوگوں نے انہیں مردہ حالت میں پڑا



دیکھ کر فوراً ریلوے پولیس کو اطلاع دی۔ اس پر فوری طور پر موقع پر پہنچنے والی پولیس نے خودکشی کرنے والوں کو ایک ہی خاندان کے تین افراد کے طور پر شناخت کیا۔ بعد میں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے  منتقل کر دیا گیا۔ان کی موت کی وجہ مالی مشکلات یا گھریلو تنازعات سمجھیں جارہی ہے۔ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ہریتا ہرم کالونی میں رہنے والے اس پورے خاندان کے خودکشی کرنے سے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.