حیدرآباد 2 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے میاں پور میں شادی کے صرف 50 دن بعد ایک 26 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق متوفیہ ایشیکا یادو سافٹ ویئر انجینئر تھیں اور ان کی شادی 10
فروری کو پٹنہ میں نیرج بنسال سے ہوئی تھی، جس کے بعد وہ میاں پور میں مقیم تھیں۔گھر والوں نے الزام لگایا ہے کہ جہیز کے مطالبات اور ہراسانی کے باعث وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔