: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ کی ہنکمنڈہ پولیس نے ہیش آئل کی اسمگلنگ میں ملوث ایک بین ریاستی گینگ کو گرفتار کرتے ہوئے تقریباً 2.5 کروڑ روپے مالیت کا ہیش آئل برآمد کر لیا۔ ہنمکنڈہ پولیس کمشنر سنپریت سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان گانجہ سے ہیش آئل تیار کر رہے تھے۔تحقیقات کے مطابق پانڈو نامی شخص نے زیادہ منافع کے لالچ میں گینگ کو ہیش آئل تیار کرنے
کا مشورہ دیا، جس کے بعد بڑی مقدار میں گانجہ جمع کر کے مشین کی مدد سے 40 لیٹر ہیش آئل تیار کیا گیا۔ اس میں سے کچھ حصہ پانڈو نے اپنے پاس رکھا جبکہ باقی ملزمین کے حوالے کیا گیا۔
ملزمین اس ہیش آئل کو ممبئی میں فروخت کرنے کے ارادے سے اوڈیشہ سے کونارک ایکسپریس کے ذریعے روانہ ہوئے تھے۔ خفیہ اطلاع پر پولیس نے ورنگل ریلوے اسٹیشن پر تلاشی کے دوران چار افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ہیش آئل ضبط کر لیا۔