ذرائع:
تلنگانہ کے سنگاریدی ضلع میں پیر کی رات بیدر ہائی وے پر ایک لاری کو روک کر 20 لاکھ روپے مالیت کا پان مصالحہ و گٹکا لوڈ لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے
ڈرائیور اور لاری میں موجود دو افراد کو باندھ کر کرناٹک سرحد تک لے گئے، ان کے موبائل فون اور 42 ہزار روپے نقدی بھی چھین لئے۔ متاثرہ افراد نے شکایت درج کروائی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمین کی تلاش شروع کر دی ہے۔