: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سورت 18 اکتوبر (یو این آئی) گجرات میں سورت میٹروپولیٹن کے قریبی کڈودرا انڈسٹریل ایریا میں ایک پیکیجنگ کمپنی کی فیکٹری میں آج علی الصبح لگنے والی آگ میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 70 سے زائد مزدوروں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔
سورت میٹروپولیٹن بلدیہ کے ڈویژنل فائر آفیسر
ایشور پٹیل نے یو این آئی کو بتایا کہ سورت شہر سے تقریبا 18 کلومیٹر دور بارڈولی روڈ پر واریلی گارڈن کے قریب جی آئی ڈی سی ایریا میں واقع ڈیوا پیکجنگ کمپنی کی پانچ منزلہ عمارت کے تہہ خانے میں علی الصبح تقریباً دوبجے ممکنہ شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگی۔
اس کی اطلاع فائر آفس کو شام تقریبا پونے پانچ بجے موصول ہوئی۔