the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کون جیتے گا؟

ہندوستانی خواتین
آسٹریلیا خواتین
نیوزی لینڈ خواتین
ذرائع:

گجرات کے بھاؤنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی سے صرف ایک گھنٹہ پہلے ہونے والے دلہے نے ساڑی اور پیسوں کے معاملے پر جھگڑے کے دوران اپنی ہونے والی دلہن کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق ساجن بریا اور سونی ہمتھ راٹھوڑ ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور خاندان کی عدم رضامندی کے باوجود ڈیڑھ سال سے بغیر شادی کے ایک ساتھ رہ رہے تھے۔ دونوں نے باہمی رضامندی سے 15 نومبر کی رات شادی کی تاریخ طے کی، ویڈنگ کارڈس چھپوائے گئے اور مہمانوں کو



مدعو کیا گیا۔ ہفتہ کے روز شادی کی ابتدائی رسومات بھی مکمل کر لی گئیں اور تقریباً ایک گھنٹے بعد ان کی شادی ہونی تھی۔ اسی دوران ساڑی اور رقم کے مسئلے پر دونوں کے درمیان شدید بحث ہوئی۔ غصے میں آکر ساجن نے لوہے کی سلاخ سے سونی پر حملہ کیا اور اس کا سر دیوار سے ٹکرا دیا، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ واردات کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے ساجن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.