: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
احمدآباد، ٢٦ جولائی (ذرائع) گجرات کے احمد آباد میں ایک 16 سالہ طالبہ نے اسکول کی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کر لی۔ یہ افسوسناک واقعہ شہر کے نَو رنگ پورہ علاقہ میں واقع سوم للت اسکول میں پیش آیا۔ یہ پورا واقع اسکول میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔جمعرات کی دوپہر اسکول میں
لنچ بریک کے دوران یہ واقع ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مذکورہ طالبہ دوپہر تقریباً ساڑھے 12 بجے اسکول کی چوتھی منزل کی بالکونی میں چابی کا چھلہ ہاتھ میں گھماتے ہوئے ٹہل رہی تھی۔ اچانک اس نے بالکونی کی ریلنگ پر چڑھ کر نیچے چھلانگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور طالبہ کی خودکشی کی وجہ ابھی واضح نہیں ہو پائی ہے۔