: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،9 جون (ذرائع) سائبر دھوکہ بازوں نے ایک سرکاری ملازم کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں ایک APK فائل بھیجتے ہوئے ایک بینک فراڈ میں تقریباً 4 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا۔59 سالہ شکایت کنندہ کو ایک پرائیویٹ بینک سے خود کو ریلیشن مینیجر بتایا اورایک APK فائل بھیجی جسے انسٹال کرنے کے بعد تقریباً 3.92 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
سائبر کرائم حکام نے
شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی ڈیٹا شیئر نہ کریں یا پیغامات کے ذریعے بھیجی جانے والی نامعلوم ایپس کو انسٹال نہ کریں۔
حکام نے خبردار کیاکہ ،بینک کبھی بھی اے پی کے، فائلیں نہیں بھیجتے یا تھرڈ پارٹی لنکس کے ذریعے KYC اپ ڈیٹ کی درخواست نہیں کرتے ۔متاثرین سائبر فراڈ کی اطلاع cybercrime.gov.in پر دے سکتے ہیں یا 1930 پر کال کر سکتے ہیں۔ ہنگامی حالات میں 8712665171 پر رابطہ کریں۔