حیدر آباد۔ یکم مئی (یو این آئی) ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس (ڈی آر آئی) کے عہدیداروں نے شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر 3.45 کروڑ
روپے مالیت کے 3.5 کلو سونے کو ضبط کر لیا۔
ایک اطلاع پر ڈی آر آئی حیدر آباد زونل یونٹ کے عہدیداروں نے ایک مسافر کو پکڑا جو دبئی سے حیدر آباد براہ مسقط پہنچا تھا۔